Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیراہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب‎‎

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیراہتمام کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب‎‎


ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی ملازمین سمیت اساتذہ اکرام اور ملازمین نے شرکت کی۔ کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کہا پاکستان اقلیتوں کے بغیر مکمل نہیں۔ اقلیتی برادری نے ملک کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان میں مسیحیوں سمیت اقلیتوں کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں یکساں حقوق حاصل ہیں۔ تقریب کے اختتام پر مسیحی ملازمین نے اپنے مذہبی تہوار کرسمس کا کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا۔